ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے ، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے ۔

مقامی نیوز ویب سائٹ ڈیلی پاکستان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے ، اسٹیٹ بینک اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔ مارکیٹ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم بنتی ہے ۔ سب جانتے ہیں مہنگائی ایک دن میں نہیں بلکہ چار سا ل میں آئی ہے ۔آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیے

اردو کو رومن انگریزی میں لکھنے پر پابندی عائد

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عمران خان کو ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کرنا چاہیے۔ عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں۔