لیہ : ڈاکوؤں نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک کر میڈیکل اسٹور لوٹ لیا

لیہ میں ڈاکوؤں نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک کر میڈیکل اسٹور لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی ’ اے آر وائی نیوز ‘ کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ڈاکوؤں نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک کر میڈیکل اسٹور لوٹ لیا۔ یہ واقعہ چوک اعظم کے علاقے فتح پور بازار میں پیش آیا ہے جہاں دو نامعلوم افراد دوائی لینے کے بہانے میڈیکل اسٹور میں داخل ہوئے۔

ملزمان نے موقع دیکھ کر دونوں نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک دیں اور اسٹور سے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی : پی سی ہوٹل کی چھت گر گئی ، 2 افراد جاں بحق