سیشن عدالت لاہور کا رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیشن عدالت لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پی ٹی آئی کے وکیل حیدر مجید ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے کہنے پر پولیس نے وکلاء پر تشدد کیا۔

لاہور سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج میاں مدثر عمر بودلہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دے کر ووٹر لسٹ سے نام خارج کردیا