الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دے کر ووٹر لسٹ سے نام خارج کردیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غلطی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دے دیا۔ ریاض حیدر کا کہنا ہے کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ انہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ آپ فوت ہوچکے ہیں۔
@ECP_Pakistan
چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجا کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کو فوت شدہ بتا کر میرا ووٹ خارج کردیا گیا۔
پاکستانی عوام کے ساتھ یہ کیا کرتے ہونگے یہ امپورٹڈ حکومت کے ایجنٹ pic.twitter.com/FAHvDPqUDi— M.Riaz Haider MPA (@MRIAZPTI) June 1, 2022
ریاض حیدر کا کہنا ہے کہ اس عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے۔ سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہوجائے گی ، عمران خان