پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے راضی ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے راضی ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے راضی تو ہوگئی ہے لیکن مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے تو پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکشن فریم ورک کیلئے ایوان میں جا کربات کرنے کو تیار ہیں۔ انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے اس پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان مذاکرات کیلئے تیار

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تمام چیزوں پر بات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے۔ وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونے کی تاریخ کا اعلان کریں تو باقی سب کچھ ممکن ہے۔ الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے۔ راجہ ریاض کے نامزد کردہ ’ الیکشن کمیشن‘ کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے۔