پاکستان میں 60 فیصد لوگ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے
ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 60 فیصد لوگ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔
گیلپ پاکستان نے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 60 فیصد لوگ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔ اس میں فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس یا ایپس شامل ہیں۔
یہ سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا ہے جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔ سروے کے مطابق 60 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ 40 فیصد نے ان ایپس یا ویب سائٹس پر اکاؤنٹ ہونے اور بھرپور استعمال کرنے کا بتایا۔
سروے کے مطابق سوشل میڈیا پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد پاکستانی نوجوان زیادہ فعال ہیں، جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستانی متحرک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سیاحوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی بھی شامل
سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں پاکستانی مردوں نے خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مردوں میں 45 فیصد، جبکہ خواتین میں 35 فیصد نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک استعمال کرنے کا بتایا۔
ایپس کے ذریعے آن لائن دوستی کا بھی 22 فیصد پاکستانیوں نے بتایا جبکہ 76 فیصد نے کہا انہوں نے کوئی آن لائن دوست نہیں بنایا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شہری علاقوں کے لوگ دیہی علاقوں کے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ سروے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد میں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق زیادہ تر لوگ تفریح، خبروں اور دوستوں اور خاندان کے ساتھ رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ صرف اور صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی خاندان سے ہمہ وقت رابطہ ممکن ہے۔
سروے کے مطابق، سوشل میڈیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پلیٹ فارم فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ہیں۔