ملتان: روسی لڑکی نے ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی

ملتان میں ایک روسی لڑکی نے ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی۔

نجی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ کے مطابق ایک روسی لڑکی کرسٹیا نے ملتان میں ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئی۔ کرسٹیا اپنے نوجوان دوست کو ڈھونڈنے پاکستان آئی تھی۔

روسی لڑکی کرسٹیا دبئی میں سانگلہ ہل کے نوجوان عبداللہ کے ساتھ رہتی تھی۔ پاکستانی نوجوان کرسٹیا کو چھوڑ کر آگیا جسے ڈھونڈتے ہوئے وہ ملتان پہنچی۔ اپنا محبوب نہ ملنے پر روسی لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس سے وہ معمولی زخمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 7 لاشیں برآمد