شبلی فراز پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

زاہد گشکوری نے لکھا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

درہ آدم خیل میں شبلی فراز پر حملہ، ڈرائیور زخمی

فواد چوہدری کی شبلی فراز پر حملے کی مذمت

شبلی فراز پر فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا تھا