پاکستان میں لوگوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی کی موجودگی کا انکشاف

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصر مگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں نے انکشاف کیا کہ ہماری تحقیق کے مطابق پاکستان میں لوگوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ کرپٹو کرنسی دبئی کے بجائے پاکستان میں کیش ہو جبکہ بھارت میں بھی کرپٹو کرنسی کے اصول بنا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری کے غلط بیان پر ان کے ساتھ مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہوں، وقار ذکا

ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر مگوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وقت پر فیصلہ سازی نہ کرنا ہے۔