شیخوپورہ کے ایک گھر سے 8 سانپ برآمد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک گھر سے 8 سانپ برآمد ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے برج والاروڈ ہاؤسنگ کالونی میں ایک گھر سے 8 سانپ برآمد ہوئے ہیں۔ یہ سانپ قریبی کھیتوں سے آئے تھے۔

علاقہ مکینوں کو جب سانپوں کی موجودگی سے متعلق معلوم ہوا تو خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سانپوں کو پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا