پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ

دنیا بھر میں پھیلا کورونا کے خطرناک ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی سامنے آگیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس کراچی کے آغا خان اسپتال میں رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔ نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے جبکہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا واقعی کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ زیادہ خطرناک ہے؟