لاہور: عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے 10 ملزمان پولیس حراست سے فرار

لاہور کی عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے 10 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے 10 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل سے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی پر لایا گیا تھا۔

ایک ملزم وین سے فرار ہوا تو پولیس اہلکار اسے پکڑنے کیلئے بھاگے۔ اسی دوران پیچھے وین میں موجود دیگر ملزمان بھی موقع دیکھ کر بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ہر پاکستانی 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض

فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ تمام ملزمان کو مختلف مقدمات میں کچہری لایا گیا تھا۔