مریم نواز نے سیاست سے 15 روز کی چھٹیاں لے لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیاست سے 15 روز کی چھٹیاں لے لیں ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے آئندہ 15 روز کیلئے سیاست سے چھٹیاں لے لیں ہیں اور سیاسی سرگرمیاں روک دی ہیں۔

اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مریم نواز مصروف ہوں گی جس کی وجہ سے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شہباز شریف

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا اور مریم نواز اس میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ 17 دسمبر کو لاہور میں جنید صفدر کا ولیمہ ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔