دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر

پاکستان میں لوگ مہنگائی کا رونا روتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا بھی ایک شہر شامل ہے۔ کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دنیا بھر کے ممالک کے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کاروبار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا دارالحکومت دمشق ہے۔ دوسرا سستا ترین لیبیا کا شہر تریپولی ہے جبکہ ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہر پاکستانی 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض

دنیا کے سستے ترین شہروں میں بھارتی شہر احمد آباد ساتویں، الجزائر آٹھویں، بیونس آئرس نویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا دسویں نمبر پر ہے۔