پیپلزپارٹی کا مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ 10 دسمبر کو کراچی، لاہور اور پشاور سمیت شہروں اور ہر گاؤں میں احتجاج کیا جائے اور مرکزی شاہراہیں بند کی جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس کی قلت کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 17 دسمبر کو مظاہرے کیے جائیں گے۔ گڑھی خدابخش کے جلسے میں 27 دسمبر کو آئندہ کا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شہباز شریف

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے لیکن پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتیں برقرار ہیں۔ جبکہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔