تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری عامر کیانی نے جاری کیا۔ شوکت ترین تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کا انتخاب لڑیں گے۔ وہ آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفیٰ دیا تھا جن کی جگہ اب شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے میں حائل رکاوٹ دور