مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور یہ معیشت کی تباہی کی دلیل ہے۔ مہنگائی کی یہ آگ حکومتی بیانات سے نہیں بجھے گی اور ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے۔

شہباز شریف نے مزہد کہا کہ عوام خودکشیاں اور حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے 5.1 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ عام انتخابات ای وی ایم سے ہی ہوں گے، شیخ رشید