آئندہ عام انتخابات ای وی ایم سے ہی ہوں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہی ہوں گے۔ اب اپوزیشن کی مرضی ہے وہ عدالت جانا چاہتی ہے یا کہیں اور جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا اور یہ اب بھی ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے پشاور جلسے کا نوٹس لے لیا، بلاول سمیت کئی اراکین کو جھٹکا

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی بغیر کسی شرط کے آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ملک میں بھجواتے ہیں اور انہیں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ یہ حق انہیں عمران خان نے دیا ہے، تمام تبلیغی جماعتوں کے آن لائن ویزوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔