سندھ حکومت کا بلاول بھٹو کے نام سے انجینئرنگ کالج بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے بلاول بھٹو کے نام سے انجینئرنگ کالج بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلاول بھٹو انجینئرنگ ڈگری کالج کراچی کے علاقے لیاری میں بنایا جاٸے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو کے نام سے انجینئرنگ کالج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو انجینئرنگ ڈگری کالج کراچی کے علاقے لیاری میں بنایا جاٸے گا۔ اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ اور وزیر جامعات اینڈ بورڈ اسماعیل راہو کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔ دونوں محکموں کے سیکریٹریز سے بھی مشاوت کر لی گٸی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اعلیٰ افسران کو بلاول بھٹو انجینئرنگ ڈگری کالج کے دستاویزاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو انجینئرنگ کالج کے پراجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز عوام کو لے کر سڑکوں پر آنے والے ہیں

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ لیاری میں انجینئرنگ ڈگری کالج نہیں تھا، اس لیے بنایا جا رہا ہے۔ لیاری میں انجینئرنگ کالج کے قیام کا مقصد بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے لیاری کی عوام کو میڈیکل یونیورسٹی کی شکل میں بھی تحفہ دیا گیا تھا۔