حمزہ شہباز عوام کو لے کر سڑکوں پر آنے والے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز عوام کے ساتھ سڑکوں پر آنے والے ہیں۔

حمزہ شہباز نے عوام کو لے کر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے۔ حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت نئے ٹیکسز عائد کر رہی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کا 24 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل سمیت تقریباً تمام اشیاء کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔