وزیراعظم عمران خان کا 24 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا 24 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا 24 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو میں وزیراعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ متوقع دورہ 3 روزہ ہوگا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ولی عہد کی جانب سے دورے کی دعوت سعودی سفیر نے وزیراعظم کو پہنچائی تھی۔

موسمیاتی تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جو 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

والدین بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں لیکن ریاست ذمہ داری پوری نہیں کر سکی، عمران خان

اس حوالے سے سعودی عرب نے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں سمیت مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ماہرین تعلیم، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیئے ہیں۔