پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند تمام طلبہ انٹری ٹیسٹ میں فیل

پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی کیشن اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند تمام طلبہ انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اُن میں سے ایک امیدوار بھی 70 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا اور سب فیل ہوگئے۔ فیل ہونے والوں میں درجنوں فیکلٹی ممبران بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے کہا کہ طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر یونیورسٹی انتظامیہ نے خود لیا ہے۔ داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آؤٹ آف کورس سوالات دیئے گئے، ٹیسٹ سے تین دن پہلے ہی نصاب تبدیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ میں جیب کترا پکڑا گیا