خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ میں جیب کترا پکڑا گیا

صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں ایک جیب کترا پکڑا گیا۔

خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے میں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی جیب کٹ گئی۔ انہوں نے ایک معمر شخص کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس کے پاس سے بٹوا برآمد ہوگیا۔

جیب کترے نے انکشاف کیا کہ وہ لاہور سے خصوصی طور پر جیبیں کاٹنے کیلئے کراچی آتا ہے۔ ملزم ناگن چورنگی کے قریب اپنے ایک دوست کے ساتھ رہتا ہے۔ ٹی وی پر خبر دیکھنے کے بعد اس نے جنازے میں شرکت کرنے اور بہت سی جیبیں صاف کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ پہلے ہی پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں ایک دن میں آٹھ افراد قتل

پی ٹی آئی رہنما کی والدہ کی نماز جنازہ میں پکڑا جانے والا جیب کترا شرمیلا فاروقی کے والد کی نماز جنازہ میں جیبیں کاٹنے جانا چاہتا تھا۔

پولیس نے راجہ اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔