لاہور میں ایک دن میں آٹھ افراد قتل

لاہور میں ایک دن میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک دن یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر دو افراد قتل ہوئے۔ لین دین کے تنازعے پر ہی اقبال ٹاؤن میں فائرنگ سے سفیان جان کی بازی ہارگیا۔

ادھر شیرا کوٹ میں 14 سالہ علی حسنین کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ جبکہ جوہر ٹاؤن میں خالق نامی شخص کے دوست اس کی لاش گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

دوسری جانب اچھرہ میں ایک نوجوان پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ شاد باغ میں ایک خاتون کی پراسرار ہلاکت سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے جبکہ سندر میں 7 نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 6 بچوں کی ماں نادیہ جان سے گئی اور اس کا شوہر لال محمد شدید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔