پنڈورا پیپرز اسکینڈل میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

پنڈورا پیپرز اسکینڈل میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف انٹیلی جنس بیورو نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پنڈورا پیپرز اسکینڈل میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے ملک میں کاروبار اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈپارٹمنٹ اور نادرا سے مدد لی جائے گی جس کے بعد رپورٹس ایف آئی اے ، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان کو تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے براہ راست آگاہ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پنڈورا پیپرز جاری، 700 سے زائد پاکستانیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا