لاہور میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

لاہور میں شادباغ کے علاقے میں 55 سالہ باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

لاہور میں شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ شہباز روڈ پر گھریلو تنازع پر باپ نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا اور پھر خود بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ مقتولہ کی شناخت 18 سالہ ام حبیبہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق رانا شہباز نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چنیوٹ میں شہری کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں