پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 832 میگاواٹ تک جا پہنچا

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 832 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورنیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا کیونکہ ملک میں 6 ہزار 832 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 سے دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شکایات ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کی طلب 26 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 668 میگاواٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 6 ہزار 520 میگاواٹ ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 650 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 878 میگاواٹ ہے۔

اس کے علاوہ ونڈ پاور پلانٹس کی جانب سے 1080 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 194، بگاس سے 124 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

Back to top button