کورونا ویکسین کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کی خیر نہیں

کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے ایپ متعارف کر وادی ہے۔ ایپ کے ذریعے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے سلسلے میں این سی او سی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسینیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کیلئے ڈیجیٹل والٹ ہے۔

اس ایپ کو موبائل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر درج کر کے کوئی بھی شخص پاس حاصل کرسکتا ہے جسے متعلقہ حکام کو دکھایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کورونا وائرس کا شکار