رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کورونا وائرس کا شکار

پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی رہنما حسن مرتضیٰ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن مرتضیٰ نے بخار کی شکایت پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا۔ کورونا وائرس کی مثبت تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے صحت و سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یاسر حسین بھی کورونا وائرس کا شکار