یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظم سڑکوں پر نکل آئے

یوم آزادی کے موقع پر ایک شخص بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آئے۔

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شخص بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوانوں کا لہو گرماتے رہے۔

انہوں نے لباس اور ٹوپی قائد اعظم کی طرح پہنی ہے جبکہ ان کے چہرے کے خدوخال بھی قائد اعظم سے مشابہت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا اعلان

نوجوان قائد اعظم کا روپ دھارے ہوئے شخص سے ہاتھ ملاتے رہے اور ان کے ساتھ ٹک ٹاک اور سیلفیاں بھی بناتے رہے۔