خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم

خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کیلئے سندھ حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے گھروں کے قریب ویکسینیشن کیمپ لگائیں جائیں گے اور انہیں کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔

خواجہ سرا کمیونٹی نے اس سے قبل اسپتالوں اور ویکسینیشن سینٹرز پر علیحدہ کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ لمبی قطاروں میں انتظار کے دوران انہیں طنز اور طعنوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس لیے وہ مردوں یا عورتوں کی قطاروں میں بغیر ہچکچاہٹ شامل نہیں ہوپاتے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں اب گھر گھر جا کر ویکسین لگائی جائے گی