عمران خان کا 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے آتشزدگی کے واقعات میں بڑھ رہے ہیں۔ عالمی حدت کے باعث موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور ہمیں سیلاب، پانی کی قلت اور آگ کے واقعات پر قابو پانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اور ڈوب مرو، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم بجلی کا استعمال کریں یا نہ کریں لیکن ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔