پنجاب میں اب گھر گھر جا کر ویکسین لگائی جائے گی

پنجاب میں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر 5 اضلاع میں گھر گھر جا کر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی یہ خصوصی ویکسینیشن مہم 10 اگست تک جاری رہے گی جس کے تحت لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کی 70 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں مزید 65 ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے میں حکومت کاساتھ دیں۔ یونین کونسل کی سطح پر 26 جولائی سے ویکسین لگنا شروع ہوگی۔