پاکستان میں بھارتی کورونا ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ

اسد عمر نے پاکستان میں بھارتی کورونا ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں بھارتی کورونا ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے آثار واضح موجود ہیں۔ احتیاطی تدابیر پر لاپرواہی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسینیٹڈ شرط کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں دکھایا تو ان سہولیات کو بند کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا میں ہر منٹ 11 افراد کی ہلاکت کی وجہ؟

اسد عمر نے مزید کہا کہ 2 ہفتے پہلے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہماری آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کر رہی ہے۔ ایس او پیز کے معاملے پر لاپرواہی کورونا کی چوتھی لہر کا باعث بن رہی ہے۔