امریکا سے موصول ہونے والی موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟

امریکا کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں موصول ہوچکی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بتادیا ہے کہ امریکا سے موصول ہونے والی موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے فراہم کی جانے والی موڈرنا ویکسین ملازمت یا پڑھائی کی غرض سے بیرون ملک جانے والے افراد کو لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوارکیں موصول ہوئی ہیں۔ خصوصی طور پر یہ ویکسین ان افراد کیلئے ہے جو ملازمت یا پڑھائی کیلئے ان ممالک کا سفر کررہے ہیں جو کچھ مخصوص ویکسین ہی تسلیم کررہے ہیں۔