وقار ذکا کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا انعام

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا نے جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے دیئے ہیں۔

پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے وطن واپس پہنچنے پر وقار ذکا نے انہیں انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے دیئے اور سوشل میڈیا پر لائیو سیشن بھی کیا۔

اس موقع پر وقار ذکا نے کہا کہ یہ دکھانے کا مقصد حوصلہ افزائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیٹھ کر وعدہ کیا تھا کہ جو میں سوشل میڈیا سے کماتا ہے اس میں سے کچھ ارشد ندیم کو دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک (بھارت) نے اپنے ایتھلیٹ کیلئے کئی اعلانات کیے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔