اطالوی شہر لازیو میں شادی کریں اور لاکھوں روپے حاصل کریں

کورونا کی عالمی وبا کے باعث اٹلی کے شہر لازیو کے حکام نے ویڈنگ سیکٹر کو بحال کرنے کیلئے انوکھی پیشکش متعارف کروادی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اطالوی شہر لازیو میں شادی کریں اور لاکھوں روپے حاصل کریں۔

اگر آپ ابھی تک کنوارے ہیں تو اطالوی شہر لازیو میں شادی کریں اور لاکھوں روپے حاصل کریں۔ حکام کی جانب سے یہ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے۔ اس پیشکش سے اطالوی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کریں گے تو انہیں رقم ادا کردی جائے گی۔

کورونا کے نتائج سے بچانے کیلئے اطالوی شہر لازیو کے حکام شادی کرنے والے جوڑوں کو دو ہزار یوروز یعنی (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لازیو میں شادی کرنے والے جوڑے کو یہ رقم ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دی جائے گی۔ حکام نے اس مہم کو ’ان لازیو ود لوو ‘ کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دو ڈاکٹروں کی شادی میں حق مہر 313 مریضوں کا مفت آپریشن مقرر

رپورٹ کے مطابق شادی کرنے والے جوڑوں کو رقم فراہم کرنے کا مقصد ویڈنگ سیکٹر کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔