بھارت میں اینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا

بھارت میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے ایک مزدور کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا ہے اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

ہیرے کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں 87 دیگر ہیرے بھی فروخت کیلئے موجود تھے۔ ہیروں کے دلدادہ ایک شخص نے بھٹے کے مزدور کو ملنے والے ہیرے کو ایک کروڑ 62 لاکھ میں خرید لیا۔

یہ بھی پڑھیے

شیخوپورہ کے ایک گھر سے 8 سانپ برآمد

ہیروں کی نیلامی منعقد کرنے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس رقم میں سے ٹیکس کاٹ کر بقیہ رقم مزدور کو دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھوبال سے 380 کلو میٹر کے فاصلے پر شہر پنا کو ہیروں کا شہر کہا جاتا ہے جہاں ہیرے مدفون ہیں اور شہریوں کو ملتے رہتے ہیں۔ اسی شہر میں ہیروں کی سب سے بڑی نیلامی بھی ہوتی ہے۔