مصر میں شادی کی تقریب کے بعد دلہا دلہن کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

مصر میں شادی کی تقریب کے چند منٹ بعد ہی دلہا دلہن اور ان کے عزیز و اقارب کے درمیان ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مصر کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب کے چند منٹ بعد ہی دلہا دلہن اور ان کے عزیز و اقارب کے درمیان ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی ہے۔

ویڈیو میں سڑک پر دلہا اور دلہن کے درمیان جھگڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ جھگڑے کی شروعات تلخ کلامی سے ہوئی اور پھر بات مار پیٹ تک جا پہنچی۔ جس کے بعد دلہا دلہن کے رشتہ دار بھی جھگڑے میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا کی 54 سالہ خاتون نے اپنے نواسے کو جنم دے دیا

دلہن کے زخمی ہو کر زمین پر گر گئی جس کے عروسی لباس پر خون کے دھبے بھی نظر آئے۔

سکیورٹی اہلکار جھگڑے کے مقام پر پہنچ گئے جس کے بعد صورتحال کو قابو کرلیا گیا۔