دنیا کی مہنگی ترین چائے 2 لاکھ 35 ہزار روپے فی کلو میں فروخت

بھارتی ریاست آسام کی مشہور اور انتہائی نایاب منوہری گولڈ ٹی نے مہنگی ترین چائے ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو 2 لاکھ 35 ہزار (پاکستانی روپے) فی کلو میں فروخت ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈ ٹی آسام کے ضلع دبرو گڑھ کی منوہری ٹی اسٹیٹ میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی بولی گوہاٹی ٹی آکشن سنٹر میں ہوئی۔ بھارتی ریاست آسام کی مشہور اور انتہائی نایاب منوہری گولڈ ٹی نے مہنگی ترین چائے ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے کیونکہ یہ 2 لاکھ 35 ہزار (پاکستانی روپے) فی کلو میں فروخت ہوئی ہے۔

سورو ٹی ٹریڈرز نے سب سے زیادہ بولی دے کر چائے خرید لی ہے اور یہ اب تک فروخت ہونے والی سب سے مہنگی چائے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چائے پینے سے ایک خاتون ہلاک، 2 افراد کی حالت تشویشناک

واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام دنیا میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرنے والا علاقہ ہے جہاں گزشتہ 200 سال سے چائے کاشت کی جارہی ہے۔ یہاں کی چائے دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔