دبئی میں اسکوئیڈ گیم حقیقت میں کھیلا جائے گا، مقابلوں کا اعلان کردیا گیا

دبئی میں نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز اسکوئیڈ گیم کو حقیقت کا روپ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب یہ گیم حقیقت میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میں قائم کورین گیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسکوئیڈ گیم طرز کا کھیل حقیقت میں منعقد کروائیں گے۔ اس کھیل 15 کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔ اس گیم میں ریڈ لائٹ گرین لائٹ اور ڈالگونا کینڈی سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق اسکوِئڈ گیم میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جائے جس کے بعد منتخب کھلاڑیوں کو ای میل کے ذریعے خصوصی گرین پاس جاری کیا جائے گا۔ گرین پاس کو استعمال کر کے کھلاڑی اس گیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے میں خلائی مخلوق کا ہاتھ

واضح رہے کہ کورین سیریز اسکوِئیڈ گیم نیٹ فلکس پر اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے جو 90 ممالک میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس سیریز میں کھلاڑیوں سے بچوں کے کھیل کھلوائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کھلاڑیوں کو جان سے مار دیا جاتا ہے۔