برطانوی خاتون نے سابق بوائے فرینڈ کی فحش ویڈیوز اور تصاویر لیک کردیں

برطانیہ کی ایک خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فحش ویڈیوز اور تصاویر لیک کردیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی علاقے لنکن شائر کی رہائشی 46 سالہ فلپا کوپلیسٹن وارن نامی خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فحش ویڈیوز اور تصاویر لیک کردیں ہیں۔ خاتون نے سابق بوائے فرینڈ کا الیگزا ہائی جیک کر کے اس کی فحش تصاویر حاصل کیں اور انہیں انٹرنیٹ پر لیک کردیا۔

ایک ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے خاتون اپنے سابق بوائے فرینڈ کے کمرے کی لائٹ آن اور آف بھی کرتی رہی۔ اس نے سابق بوائے فرینڈ کی الیگزا ڈیوائس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول حاصل کیا اور الیگزا کے ذریعے اس شخص کی نئی گرل فرینڈ کو فوری طور پر گھر سے نکل جانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسکول ٹیچر کو مردہ قرار دے کر اسی کے ہاتھ میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ تھمادیا گیا

اس واردات کے وقت فلپا کوپلیسٹن وارن اپنے سابق بوائے فرینڈ کے گھر سے 100 میل کے فاصلے پر اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود تھی۔ خاتون کی اس واردات کو دیکھ کر اس کا نئے بوائے فرینڈ نے بھی اس سے تعلق ختم کردیا۔

دوسری جانب فکپا کوپلیسٹن وارن کے سابق بوائے فرینڈ نے اس کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ خاتون کو گرفتار کر کے آئیل ورتھ کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور 6 اکتوبر کے روز اسے سزا سنائی جائے گی۔