بینک لوٹنے کیلئے جانے والی خاتون چھٹیوں کے باعث تین روز تک اندر ہی پھنسی رہی

بھارت میں جمعے کے روز بینک لوٹنے کیلئے جانے والی خاتون چھٹی کے باعث تین روز تک اندر ہی پھنسی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیا کے دارالحکومت شِلونگ میں جمعے کے روز دوپہر 2 بجے 40 سالہ خاتون نے بینک میں پیسے جمع کرائے۔ 2 بجے کے بعد بینک بند ہوگیا لیکن خاتون ڈکیتی کی نیت سے اندر ہی چھپ گئی لیکن بدقسمتی سے تین روز تک اندر ہی رہنا پڑا۔ منیجر نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے بعد پیر کے روز بینک کھولا تو اندر خاتون کو موجود پایا جس پر فوری پولیس کو اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں کورونا سے نجات کیلئے ’کورونا ماتا‘ کا مندر بنادیا گیا

پولیس نے بینک پہنچ کر خاتون کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش خاتون نے بتایا کہ وہ جمعہ کو بینک لوٹنے آئی تھی لیکن بینک بند ہونے کی وجہ سے تین روز تک اندر ہی پھنسی رہی۔