دنیا کے امیر ترین انسان کی سابق اہلیہ نے 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز عطیہ کردیئے

دنیا کے امیر ترین انسان جیف بیزوس کی سابق اہلیہ نے فلاحی کاموں کیلئے 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس اس وقت دنیا کے امیر ترین انسان ہیں جن کی سابق اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے رواں برس فلاحی کاموں کیلئے 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دو ڈاکٹروں کی شادی میں حق مہر 313 مریضوں کا مفت آپریشن مقرر

مکینزی اسکاٹ کی جانب سے عطیہ کی گئی 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی رقم 286 فلاحی تنظیموں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ یہ رقم تعلیم سمیت مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مکینزی اسکاٹ دنیا کے امیر ترین انسان جیف بیزوس کی سابق اہلیہ ہیں اور خود دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب ڈالرز ہے۔ گزشت برس انہوں نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 4 ارب ڈالرز عطیہ کیے تھے۔