دنیا کی معمر ترین فٹنس ٹرینر لوگوں کیلئے مثال بن گئیں

کہتے ہیں انسان عمر کے ساتھ ساتھ ڈھلتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اس کی طاقت کم ہوتی ہے۔ لیکن جاپان کی 90 سالہ خاتون نے ان باتوں کو غلط ثابت کردیا ہے جو دنیا کی معمر ترین فٹنس ٹرینر ہیں۔

جاپان کی تاکیشیما میکا المعروف تاکیمیکا کو دنیا کی معمر ترین فٹنس ٹرینر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 15 جنوری 2021 کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی۔

یہ بھی پڑھیے

بے وفائی کے ڈر سے جوڑے نے خود کو ہتھکڑی سے باندھ لیا

تاکیشیما میکا نے 87 سال کی عمر میں فٹنس ٹرینر کا کام شروع کیا تھا۔ 90 سالہ فٹنس ٹرینر ان لوگوں کے لیے مثال ہیں جو زیادہ عمر کو پہنچ کر خود پر بڑھاپا طاری کردیتے ہیں۔

دنیا کی معمر ترین فٹنس ٹرینر

تاکیشیما نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ 65 سال کی عمر تک ایک عام گھریلو خاتون تھیں۔ وہ اس وقت موٹی تھیں اور شوہر ان کا مذاق اڑاتے تھے جس پر انہوں نے جِم جانا شروع کیا۔