دو ڈاکٹروں کی شادی میں حق مہر 313 مریضوں کا مفت آپریشن مقرر

اکثر اوقات آپ نے سنا ہوگا کہ دنیا سے انسانیت ختم ہوچکی ہے اور ہر شخص پیسے کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ ایران کے ایک نوبیاہتا ڈاکٹروں کے جوڑے نے یہ بات غلط ثابت کردی ہے جنہوں نے حق مہر میں زر زیور نہیں مانگا بلکہ 313 مریضوں کا مفت آپریشن مقرر کیا ہے۔

ایران میں نوجوان مرد اور خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کے ساتھ 15 شعبان سے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا ہے۔ نکاح کی مختصر تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا (ر۔ع) کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی۔ زر یا زیور نہیں بلکہ 313 غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر میں مقرر کیا گیا ہے۔

شرائط کے مطابق شوہر اپنی زندگی میں 131 ضرورت مند یا غریب مریضوں کا مفت آپریشن کرنے کا پابند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

شوہر نے بیوی کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی زمین تحفے میں دے دی

نو بیاہتا جوڑے نے انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند مریضوں کے مفت علاج کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہرشمار ہوتا ہے۔