وزن کم کرنے کے خواہشمند مردوں کیلئے ورزش کا بہترین وقت شام ، خواتین کیلئے صبح

وزن کم کرنے کے خواہشمند مردوں کیلئے ورزش کا بہترین وقت شام جبکہ خواتین کیلئے صبح کا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے 25 سے 55 سال تک کی عمر کے 30 مردوں اور 26 خواتین پر تجربات کیے۔ 12 ہفتوں پر محیط اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو مرد شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ورزش کرتے رہے، اس عرصے میں ان کے وزن میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاﺅل آرسریو نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ورزش کسی بھی وقت کی جائے، فائدہ مند ہوتی ہے۔ تاہم وزن کم کرنے حوالے سے دیکھا جائے تو ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ مردوں کیلئے ورزش شام کے وقت اور خواتین کیلئے صبح کے وقت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہر عمر کے افراد پر موبائل فون کے مضر اثرات