کورونا کے علاج کیلئے گولی کے استعمال کی اجازت

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فائزر کی کورونا کے علاج کی گولی (ٹیبلٹ) کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے حکام کے مطابق ان کی کمپنی کی تیار کردہ گولی (ٹیبلٹ) پیکسلووڈ (Paxlovid) کو کورونا کے علاج کیلئے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ یہ گولی وباء شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق گولی 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔ وباء کے خطرے کو کم کرنے کیلئے گولی دن میں دو مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا واقعی کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ زیادہ خطرناک ہے؟

امریکا نے دوا کیلئے دوا ساز کمپنی سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔