جنت مرزا کا بریک اپ ہوگیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے بتایا کہ ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ جنت مرزا نے کہا کہ وہ اب کسی رشتے میں نہیں ہیں اور سنگل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان سے یہ نہ پوچھا جائے کہ ان کا بریک اپ کیوں ہوا ہے؟

واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی مشہور ترین ٹک ٹاکر ہیں۔ جنت مرزا کے کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 21 ملین اور انسٹاگرام پر 4 ملین کے قریب فالوورز ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ رشتے میں تھیں اور یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں عنقریب شادی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں بولڈ سین کرنے پر ہمایوں سعید تنقید کی زد میں

رواں سال اگست میں جنت مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جلد سے جلد شادی ہوجائے اور وہ پیا گھر سدھار جائیں۔