نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں بولڈ سین کرنے پر ہمایوں سعید تنقید کی زد میں

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید ویب سیریز دی کراؤن میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

ہمایوں سعید کو نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز دی کراؤن میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ویب سیریز میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے مشہور تھا کہ لیڈی ڈیانا ان سے محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جوان بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ میرا بوائے فرینڈ سمجھتے ہیں ، متھیرا

لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کو مسٹر ونڈرفل کہہ کر پکارتی تھیں۔ ہمایوں سعید کی ویب سیریز میں اداکاری کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔